وزیراعظم عمران خان کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

نئے پاکستان کا مطلب اپنی اصل بنیادوں کی طرف واپس جانا ہے

ریاض : وزیراعظم عمران خان کی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب ۔

نئے پاکستان کا تصور ریاست مدینہ سے لیا گیا۔ نئے پاکستان کا مطلب اپنی اصل بنیادوں کی طرف واپس جانا ہے ۔ ہماری اولین ترجیح برآمدات میں اضافہ ہے ۔ پاکستان کو ایک آئیڈیل مسلم ریاست بنانا چاہتا ہوں ۔ انصاف فراہم کرنے والے اداروں کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔عمران خان

کرپشن ممالک کو کمزور کرتی ہے ۔ کرپشن ملکوں میں ادارے تباہ کرتی ہے ۔ ہم جو بھی اصلاحات کریں گے اس کا اثر آنے والے دنوں میں پڑے گا۔ عمران خان

ہماری جماعت اور حکومت کا مرکزی ایجنڈا کرپشن پر قابو پانا ہے ۔ نیا پاکستان قائد اعظم کے اصولوں کیمطابق بنانا ہے ۔ منی لانڈرنگ پاکستان، پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے ۔ ائی ایف سمیت تمام دوست ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ عمران خان

اقتدار سنبھالتے 60 دن ہوئے قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا ۔ ملک میں 10 کروڑ لوگ 35 سال سے کم ہیں ۔ عمران خان

کرپشن انسانی منصوبوں سے رخ موڑ دیتی ہے- پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لئے حکمت عملی پر کام کررہے ہیں- ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں ۔ عمران خان

قرضوں کی ادائیگی کے لئے مزید قرضوں کی ضرورت ہے ۔ سرمایہ کاری کے لئے بہتر ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے ۔ ہم نے 50 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے ۔ عمران خان

سوئس حکومت اور ادارے مضبوط ہیں اس لیے وہاں خوشحالی ہے ۔ عمران خان

چین نے 450 لوگوں کو کرپشن کرنے پر سزا دی۔ پاکستان کو 5 سے 6 ماہ مشکلات کا سامنا رہے گا۔ سی پیک ہماری ترقی کا زینہ ہے- پاکستان کے مسائل دوست ممالک کی مدد سے حل کریں گے۔ عمران خان

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ عمران خان

پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے ۔۔عمران خان

قرض اتارنے کے لئے دوست ممالک سے رابطے کررہے ہیں ۔ عمران خان

کرپشن نے ہمارے ملک کو غربت سے دوچار کردیا ہے ۔ کرپشن پر غربت پر قابو پانے کے لئے چین سے سیکھوں گا۔ منی لانڈرنگ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کررہے ہیں ۔ عمران خان

چین پاکستان کے بہت بڑی مارکیٹ ہے ۔ عمران خان

پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے اب محفوظ ہے ۔۔ عمران خان

چین نے 30 سال میں اپنی عوام کو غربت سے نکالا کرپشن پر قابو پایا ۔ سی پیک کے زریعے گوادر میں کام کررہے ہیں تاکہ انویسٹرز کو پاکستان لایا جاسکے – عمران خان

پاکستان میں تانبے سمیت دیگر معدنیات کے ذخائر ہیں ۔ عمران خان

گزشتہ 15 سال میں دہشت گردی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ۔عمران خان

سمندر پار پاکستانی پاکستان کی طاقت ہے ۔ پاکستان سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے ۔ عمران خان

دہشت گردوں کیوجہ سے سیاۃ کار اور سرمایہ کار پاکستان آنے سے کتراتے تھے ۔ عمران خان

پاکستانی نوجوان کسی ملک کے نوجوان سے کم نہیں ۔ عمران خان

نائن الیون کے بعد ہمیں دہشت گردی کا سامنا رہا ۔ عمران خان

ماضی میں منظور نظر لوگوں کو اداروں کا سربراہ لگایا گیا۔ عمران خان

پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں ۔ عمران خان

سی پیک پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں کے لئے بہت اہم ہے اسی پر اگلے ماہ چین جارہا ہوں ۔ پاکستان کو 2 مسائل کا سامنا ہے پہلا دہشت گردی دوسرا غربت۔ پاکستان کے پاس معدنیات کا ذخیرہ ہے جو استعمال نہیں ہوسکا- عمران خان

آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دے رہے ہیں ۔ ہماری حکومت کی اولین ترجیح خواتین کو تعلیم دیکر انہیں خود مختیار بنانا ہے- بدقسمتی سے پاکستان میں آئی ٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی ۔ عمران خان

پاکستان میں دہشت گردی افغانستان سے ہورہی ہے ۔ عمران خان

پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا بہت مشکل ہے ۔ عمران خان

سعودی عرب سے آئل ریفائنریز بنانے کے لئے بات چیت کی جارہی ہے ۔ عمران خان

بھارت کے ساتھ امن دونوں ممالک کے لئے فائدے مند ہے ۔ عمران خان

Leave A Reply

Your email address will not be published.