وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس، غربت کو ختم کرنے کا فیصلہ

بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس طہ قرار پایا۔۔جس میں دورہ سعودی عرب اور چین کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔۔

وزیراعظم کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی ،نعیم الحق اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غربت مٹاؤ پروگرام کے خدوخال پرگفتگوہوئی اور وزیر اعظم نے ملک کی معاشی صورتحال کو ہر قمیت پر مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آیندہ ہفتے غربت مٹاو پروگرام کا آغاز کریں گے۔۔

اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور چین کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحال کو مستحکم کرنے کا عزم کیا،
حکومتی کارکردگی اور 100روزہ پلان کا جائزہ لیا، اجلاس میں غربت مٹاﺅ پروگرام کے خدوخال پر بھی غور کیا گیا۔۔۔

مزید وزیراعظم نے پارٹی کی تنظیم نو کے امور پر بھی مشاورت کی۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.