Cloud Front
Waseen Akram

وسیم اکرم سری لنکن نوجوان باؤلرز کو سوئنگ باؤلنگ کے گر سکھانے کیلئے کوشاں

کولمبو: پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے سری لنکا میں نوجوان باؤلرز کو سوئنگ باؤلنگ کے گر سکھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ سری لنکا نے ایک روزہ کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا جس میں کھلاڑیوں کو تربیت دینے کیلئے خصوصی طور پر وسیم اکرم کو بلایا گیا تھا۔وسیم اکرم نے نوجوان سری لنکن باؤلرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس رفتار کی کمی نہیں لیکن انہیں گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے

وسیم اکرم نے جنوبی ایشیا خصوصاً سری لنکا کی سلو وکٹوں کو بھی اس کی وجہ قرار دیا جہاں عام طور پر اسپنرز زیادہ کامیاب رہتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے مرلی دھرن کا تعلق بھی سری لنکا سے تھا۔لیکن سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ اگر کھلاڑی اپنے صلاحیتوں اور درست حربوں کا استعمال کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ ان سلو وکٹوں پر بھی کامیاب نہ ہو سکیں۔