Cloud Front
tylor-swift

ٹیلر سؤفٹ زیادہ پیسے کمانے والے گلوکاروں کی فہرست میں نمبر ون

نیو یارک: میگزین فوربز نے دو ہزار سولہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ چھبیس سالہ ٹیلر سترہ کروڑ ڈالر کما کر پہلے نمبر آئیں ۔ دوسرے نمبر پر انگریز اور آئرلینڈ کے گلوکاروں کا گروپ ون ڈائریکشن ہے جس نے گیارہ کروڑ ڈالر کمائے۔ برطانوی گلوکارہ اڈیل ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہیں۔اس فہرست میں میڈونا چوتھے اور ریحانا پانچویں نمبر ہیں۔ دو ہزار سولہ خواتین گلوکاروں کا سال رہا کیونکہ پانچ سب سے زیادہ کمانے والوں میں چار خواتین ہیں۔