Cloud Front
mushahid-ullah

عسکری قوتوں سے اعلان بغاوت؟ مشاہدللہ کو گورنر شپ سونپنے کا امکان !

عسکری قوتوں سے اعلان بغاوت؟ مشاہدللہ کو گورنر شپ سونپنے کا امکان !
کراچی :‌باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر مشاہداللہ خان کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے .

تفصیلات کے مطابق حالیہ گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی طبیعت کے ناساز ہونے کے باعث امور کو بخوبی سرانجام نہیں دے پارہے جس پر انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے اور نئے نام پر غور کے کے لئے سینیٹر مشاہداللہ خان کا نام زیر غور ہے واضح رہے مشاہداللہ خان وزیر ماحولیات تھے جب انہوں نے عسکری ادارے کے سربراہ پر حکومت کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا تھا جس پر ان سے وزارت کا قلمدان واپس لینا پڑا.

پچھلے سال اسلام آباد میں تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے اس وقت کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی نے ایک سازش تیار کی تھی جس کے ذریعے وہ فوجی اور سول قیادت کو ہٹا کر ملک پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

اس وقت اگر دیکھا جائے تو صورتحال کے پیش نظر مشاہداللہ سے وزارت کا قلمدان تو واپس لے لیا گیا لیکن دوبارہ گورنر شپ کا عہدہ دینا اسٹیبلشمنٹ سے اعلان بغاوت سے کم نہ ہوگا.

اس سے پہلے مشاہداللہ خان وزارت اطلاعات کے قلمدان کے خواہشمند تھے لیکن اس وقت کامیاب نہ ہو سکے چونکہ اس وقت ان کی جانب سے لابنگ پختہ کی گئی ہے جس کے بدولت ان کے نام سندھ کی گورنر شپ وزیر اعظم کے میز پر صرف ایک دستخط کی دوری پر ہے