Cloud Front
israeli army

فلسطینی بچوں پرمعاشی پابندیوں کا نیا صیہونی منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور انہیں احتجاج کے پرامن اور جمہوری حق سے محروم کرنے کے لیے قابض صہیونی ریاست نت نئے قانون اور نام نہاد ضابطے متعارف کرانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے ایک نیا مسودہ قانون تیار کیا ہے جس کے تحت پرامن احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والے فلسطینی بچوں کے والدین پر بھاری جرمانے عاید کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر معاشی پابندیاں عاید کی جائیں گی۔

حکومت فلسطینی بچوں کواحتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ایک نیا مسودہ قانون تیار کیا ہے۔ اس قانون کے تحت احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والے بچوں کے والدین پر اقتصادی پابندیاں عاید کی جائیں گی۔قانون کے تحت فلسطینی بچوں کے خلاف قومی تنازعات اور فدائی حملوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا جائے گا۔