Cloud Front

آئی سی سی ہمیشہ سے جدید ٹیکنالوجی کے حق میں ہے،علیم ڈار

امید ہے کہ وہ خود کو نئی ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھال لیں گے

لاہور: آئی سی سی کے ایلیٹ امپائرعلیم ڈار کہتے ہیں کہ آئی سی سی ہمیشہ سے جدید ٹیکنالوجی کے حق میں ہے ، آج کل امپائرز کو سخت محنت کرنا پڑ رہی ہیں امید ہے کہ وہ خود کو نئی ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھال لیں گے۔ آئی سی سی کے امپائر علیم ڈار کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے آنے سے کبھی پریشان نہیں ہوا بلکہ میں خود اس کے حق میں ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 برس سے امپائرنگ کے شعبے سے منسلک ہوں۔پاکستان کا نام پہلے بھی روشن کیا آگے بھی اسی طرح پاکستان کے لیے کام کرتا رہوں گا۔