Cloud Front
Trump

ٹرمپ پالیسی پر بیجنگ حکومت کی تشویش

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اہم معاملات میں مداخلت سے نقصان کا شکار نہیں ہوں گے۔ چینی وزیر خارجہ نے ٹرمپ اور تائیوانی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو کو تائی پے حکومت کی ایک چال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اْنہیں امید ہے کہ اِس سے امریکا کی طویل عرصے سے جاری چینی پالیسی میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہو گی۔ وانگ یی نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں ’ایک چین‘ ہی مرکزی اہمیت کا حامل نکتہ ہے اور یقیناً اگلے ہفتوں میں دو طرفہ تعلقات کے اِس بنیادی اصول کو چھیڑا نہیں جائے گا۔