Cloud Front

ثناء میر کی ٹی ٹونٹی میں بہترین باؤلنگ، سعدیہ کا ریکارڈ برابر کر دیا

بنکاک: پاکستانی ٹیم کی آل راؤنڈر ثناء میر نے ویمنز ایشیا ٹی ٹونٹی کپ میں تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں کیریئر بہترین باؤلنگ کی، انہوں نے 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین باؤلنگ کرنے کا سعدیہ یوسف کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

پاکستانی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ثناء میر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی پانچویں باؤلر بن گئیں سعدیہ نے 2013ئمیں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں لی تھیں۔ ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین باؤلنگکا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کی سیٹرتھویٹ کو حاصل ہے جنہوں نے 2007ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔