Cloud Front

دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، بھارت

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے دوران کسی دوطرفہ ملاقات کے لئے پاکستان سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، بھارت
دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، ترجمان وزارت خارجہ

نئی دہلی : بھارت نے ایک بار پھر راگ الاپتے ہوئے پاکستان کو دہشتگردن کا اعانت کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت کے ماحول میں مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ریکاس سواروپ نے مستقبل قریب میں مذاکراتی عمل کی بحالی کو خارج ازمکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنی جلدی پاکستان دہشتگردی کی اعانت ختم کرے گا اتنی جلدی تعلقات بحال ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرحد پار پاکستان سے ہونے والی دہشتگردی کو معمول کی کارروائی کے طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے دوران کسی دوطرفہ ملاقات کے لئے پاکستان سے درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔