Cloud Front

باکسر محمد علی اور فٹ بالر پیلے کے زیراستعمال اشیا کی نیلامی

نیویارک: کھیلوں کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عظیم باکسر محمد علی اور لیجنڈ فٹ بالر پیلے کے زیراستعمال اشیا کو نیویارک میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا۔ ان اشیا میں باکسر کے گلوز، دانتوں کو محفوظ رکھنے والی شیلڈ، آنجہانی فیڈل کاسترو کی طرف سے محمد علی کو دیا گیا سگار کا پیکٹ جبکہ پیلے کی شرٹ اور پاسپورٹ شامل ہیں۔