Cloud Front
CM Shahbaz

شہباز شریف کی لندن آمد، ن لیگ کے 2 گروپوں میں جھگڑا

کارکنوں کے ایک دوسرے کو گھونسے ،لاتیں ،مکے،جھگڑے کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال میں پہل بنی

لندن: لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا کارکنوں کے ایک دوسرے کو گھونسے ،لاتیں ،مکے، جھگڑے کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال میں پہل بنی۔شہباز شریف کا اظہار برہمی۔پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے 2 گروپوں میں جھگڑا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اّمد کے وقت ہوا۔استقبال میں پہل کرنے کے مقاملے پر لیگی کارکنوں کے ایک دوسرے کو گھونسے ،لاتیں ،مکے سے حملے کےئے مقامی پولیس نے 4 مسلم لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کارکنوں کے جھگڑے پر اظہار برہمی بھی کیا۔