Cloud Front
aishwarya rai

ایشوریہ رائے کی خودکشی کی کوشش کی خبریں بے بنیاد نکلیں

دو روز قبل بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی جانب سے خود کشی کرنے کی کوشش کا دعویٰ کیا گیا تھا

ممبئی:بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی جانب سے خود کشی کی کوشش کرنے کی خبریں بے بنیاد نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل خبر سامنے آئی تھی جس میں بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی جانب سے خود کشی کرنے کی کوشش کا دعویٰ کیا گیا تھا اور انکی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی تاہم اب وضاحت کی گئی ہے کہ ایشوریہ رائے کی جانب سے خود کشی کی کوشش کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ایسی کسی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ایشوریہ کے اپنے سسرا ل کیساتھ تعلقات ٹھیک ہیں اور وہ ان کیساتھ خوش ہیں #