Cloud Front
Pak-steel-mill

پاکستان اسٹیل ملازمین ساڑھے تین ماہ کی تنخواہوں کے منتظر

ساڑھے تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج ، اسٹیل ملز کو دوبارہ بحال کرنے کا بھی مطالبہ
کراچی: پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے ساڑھے تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے اسٹیل ملز کو دوبارہ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے شفٹ گراؤنڈ میں احتجاج کیا۔ پاکستان اسٹیل لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر خان کا کہنا ہے کہ حکومت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کا بھی احترام نہیں کررہی۔3 ماہ کی تنخواہ کی منظوری پر ڈھائی ماہ کی تنخواہ دی گئی۔ ظفر خان کا کہنا تھا کہ ملازمین پھر سے ساڑھے تین ماہ کی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ اب تک 15 اگست 2016 تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی ہے۔پاکستان اسٹیل لیبر یونین کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کی نجکاری سے پہلے اس کی بحالی پر توجہ دی جائے۔