Cloud Front

لیجنڈ اداکار رجنی کانت فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی: منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنیوالے بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رجنی کانت اپنی نئی آنیوالی فلم 2.0 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رجنی کانت 65 سال کی عمرمیں بھی ایکشن فلمیں اورغیر معمولی کردارادا کرنے میں بہت مشہورہیں، رجنی کانت ہدایتکار ایس شنکر کی نئی آنیوالی فلم 2.0 کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ منظرکوعکسبند کرانے کے دوران اچانک گرپڑے۔

اداکارکے گرنے سے ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی جسکے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکارٹھیک ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھربھیج دیا گیا ہے۔واضح ر ہے کہ فلم 2.0 ایک سائنس فکشن فلم ہے جو آئندہ برس دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔