Cloud Front
Fire

کراچی: ہوٹل میں لگی آگ سے کرکٹر صہیب مقصود، عامر یامین اور دیگر کھلاڑی بھی متاثر

کراچی: کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ سے کرکٹرز بھی متاثرہوئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹر یاسین مرتضیٰ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی جس سے ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ دیگر کرکٹرز محفوظ رہے۔کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے میچز میں حصہ لینے والے اندرون ملک کے چند کرکٹرز آگ سے متاثرہ نجی ہوٹل میں مقیم تھے۔ فرسٹ کلاس کرکٹر یاسین مرزا نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ان کے ٹانگ میں فریکچر ہوا۔صہیب مقصود، عمر یامین، شاہ زیب اور دیگر کرکٹرز ہوٹل سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہوٹل میں قیام کرنے والے کرکٹرز آج قائداعظم ٹرافی کے ہونے والے میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر اموات دم گھٹنے سے ہوئیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 4 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے بعد رینجرز اور پولیس نے ہوٹل کی سیکورٹی سنبھال لی، کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔۔