Cloud Front
misbah ul haq

مصباح کا اپنے بیمار فین روحان کے علاج کا آدھا خرچ اٹھانے کا اعلان

مصباح الحق کی جانب سے مالی مدد کا سن کر روحان احمد قومی کپتان کا مشکور ہے

لاہور : فین تو بہت ہوتے ہیں مگر مصباح الحق جیسے سٹار کم کم ہی ہوتے ہیں، اپنے ننھے فین کی بیماری کا سن کر قومی کپتان نے آدھا خرچ اٹھا لیا اور باقی کیلئے اپنی شرٹ اور بیٹ نیلامی کیلئے رکھ دیئے۔مصباح الحق نے کب کھیلنا شروع کیا، کب سنچری کی، جب جب جو بھی کیا، ان کے ننھے فین روحان احمد کے لئے سب لایؤ میچ جیسا ہے۔ مگر دل میں سوراخ نے روحان احمد کو کرکٹ سے دور کر دیا۔ مصباح الحق نے علاج کا آدھا خرچ بھیجوا دیا۔مصباح الحق کی جانب سے مالی مدد کا سن کر روحان احمد قومی کپتان کا مشکور ہے۔