Cloud Front

کرن جوہر اور کاجول ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے لگے

اجے دیوگن اور کرن جوہر کی لڑائی میں کاجول کی پرانی دوستی میں دراڑ ا آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کی دوستی میں دراڑ آگئی اور اب انہوں نے تقریبات میں ایک دوسرے کو نظرانداز کرنا شروع کردیا ہے۔ادکارہ کاجول نے ہدایتکار کرن جوہر کی متعدد فلموں میں کام کیا ہے جس کے باعث دونوں میں خوب دوستی بھی تھی جس کا برملا اظہار کیا جاتا تھا لیکن اب اپنے شوہر اجے دیوگن کی وجہ سے دونوں کی دوستی میں دراڑیں آگئی ہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ اور ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش کے معاملے پراختلافات ہوگئے تھے اور اجے دیوگن نے ہدایتکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس لڑائی کا اثر کرن جوہر اور کاجول کی دوستی پر بھی پڑ گیا ہے اور دونوں کی دوستی میں دراڑ آگئی ہے