Cloud Front
PIA Employee Protest

کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں فنی خرابی ،مسافروں کو مشکلات

کراچی: کستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ریزرویشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں خرابی کے باعث پروازوں کی آمد او رروانگی کاشیڈول متاثر ہوا ہے اور 3سے4گھنٹے تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں خرابی کے باعث بین الاقوامی اورملکی پروازوں کی آمد و روانگی کا شیڈول متاثر ہے۔

ائرلائن انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہ دیے جانے پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سسٹم کی خرابی کے باعث پروازوں میں 3سے4گھنٹے کی تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاور سپلائی نے ریزرویشن سسٹم کو متاثر کیا تاہم فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جلد ریزرویشن سسٹم بحال ہو جائے گا