Cloud Front

پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن گئے

میں مسلمان ہوں اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے، ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کا حصہ بننا ہر ریسلرز کا خواب ہوتا ہے،مصطفی

سٹیم فورڈ: پاکستانی نڑاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی پہلی بار پروفیشنل ریسلنگ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن گئے۔ کہتے ہیں میں مسلمان ہوں اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کا حصہ بننا ہر ریسلرز کا خواب ہوتا ہے اور پہلی بار ایک پاکستانی مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کمپنی سے منسلک ہو گئے

شکاگو میں پیدا ہونے والے مصطفیٰ علی پہلے پاکستانی ریسلر ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے۔ قومی ریسلر کو ڈبلیو ڈبلیو ای نے نئے شو 205 لائیو کیلئے کنٹریکٹ دے دیا۔ مصطفی کو کروزر ویٹ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جہاں ریسلر کا وزن 105 پاؤنڈز سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں ان کی فائٹ رواں ماہ امریکی ریسلر بروک لیسنر سے متوقع ہے۔