Cloud Front
Senat

مقابلے کے امتحان میں 92 فیصد امید وار انگریزی میں فیل ہو تے ہیں !‌

مقابلے کے امتحان میں 92 فیصد امید وار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد : مقابلے کا امتحان دینے والے 92فیصد امیدوار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں اور صرف 0.2فیصد امیدوار امتحان پاس کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ میں کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک مہینے میں امتحانات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرے ۔

اجلاس کے دوران فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ رواں سال 9645طلباء امتحانات کے لئے بیٹھے جن میں سے صرف202پاس ہوئے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سی ایس ایس کے نتائج گزشتہ چار سالوں سے خراب آ رہے ہیں۔ جس کے مطابق 2014ء میں 3.33%فی صد طلباء 2015ء میں 3.11فیصد رواں سال2.02فیصد طلباء امتحان پاس کر پائے ہیں۔