Cloud Front
UNO

چین اور روس نے اقوام متحدہ میں شامی چینگیزی بارے قرار داد ویٹو کر دی

نیویارک : روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں سیز فائر کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد ویٹو کر دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے شہر حلب میں سات روزہ سیز فائر کے لئے قرار داد نیوزی لینڈ، مصر اور سپین نے پیش کی تھی جو کہ روس اور چین کے علاوہ ونیزویلا اور انگولا نے بھی ویٹو کر دی ۔ روس کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے ویتالی چووکن کا کہنا ہے کہ سیز فائر جیسے اقدامات باغیوں کو دوبارہ مضبوط ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ اس لئے ہمیں ان اقدامات سے گریز کر کے باغیوں کو شکست دینے کے طریقہ پر غور کرنا چاہئے ۔