Cloud Front

ایمریٹس کی پاکستانی مسافروں کو 40 فیصدتک رعایت کی پیشکش

شمالی امریکا 73 ہزار 850 روپے، مشرق بعید 44 ہزار450 روپے اور افریقہ کے لیے 51ہزار760روپے ہونگے

کراچی: ایمریٹس نے ختم ہوتے سال 2016 پرپاکستانی مسافروں کے لیے اختتام سال خصوصی رعایتی پیشکش متعارف کرادی ہے جس کے تحت دنیا بھر میں مختلف شہروں کے لیے 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دی جائے گی۔یہ پیشکش ایمریٹس کے یورپ، شمالی امریکا، افریقہ، مشرق بعید اور مشرق وسطیٰ کے وسیع تر نیٹ ورک کی منزلوں کے لیے کی گئی ہے، ان تمام مقامات کو اب سے 29جون 2017 تک جانے کے لیے بکنگ اب سے 10 دسمبر تک کی جاسکتی ہے۔

شرائط کے ساتھ تمام اکنامی کلاس کرائے یورپ کے لیے 48 ہزار 160 روپے، مشرق وسطیٰ24 ہزار620 روپے، شمالی امریکا 73 ہزار 850 روپے، مشرق بعید 44 ہزار450 روپے اور افریقہ کے لیے 51ہزار760روپے ہونگے جبکہ بزنس کلاس فیئرز یورپ کیلیے 1 لاکھ 70 ہزار200 سے، مشرق وسطیٰ کیلیے 76 ہزار 800، شمالی امریکا کے لیے 2 لاکھ 42ہزار 650روپے، مشرق بعید کیلیے 98 ہزار 950روپے اور افریقہ کیلیے 1لاکھ 62 ہزار 620روپے سے شروع ہونگے۔