Cloud Front
Hockey

بھارت نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے پاسپورٹس واپس بھجوا دیئے

پاسپورٹس نہ ملنے کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم کی اومان لیگ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی تھی تاہم پلیئرز اب لیگ میں شریک ہو سکیں گے

لاہور: بھارتی سفارتخانے نے قومی ہاکی پلیئرز کے ویزہ معاملے پر پی ایچ ایف کی ای میل کا جواب دے دیا۔ کھلاڑیوں کے پاسپورٹس موصول ہوگئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینیئر کے مطابق بھارتی سفارتخانے میں پھنسے قومی ہاکی پلیئرز کے پاسپورٹس واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے گرین شرٹس لکھنؤ میں ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہوئے۔پاسپورٹس نہ ملنے کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم کی اومان لیگ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی تھی تاہم پلیئرز اب لیگ میں شریک ہو سکیں گے۔