Cloud Front
cotton

پاکستان نے بھارت کی کاٹن کھیپ مسترد کر دی

کراچی : پاکستان نے بھارت کی 3.3 ملین ڈالر مالیت کی 10000 کاٹن گھانٹوں کی کھیپ مسترد کر دی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی بندرگاہ پر موجود کاٹن کی درآمد کی تھی ۔ تاہم وزارت خوراک سکیورٹی اور ریسرچ ڈپارٹمنٹ نے اسے مسترد کر دیا ۔ پاکستان کسٹمز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس کو اس کے ملک واپس کرے ۔ دریں اثناء آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ( آپٹما) نے بھارت سے کاٹن کی درآمد کی اجازت نہ دینے پر حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔