Cloud Front
Syed Noor

پاک چین مشترکہ فلمسازی سے ہم اپنی فلم انڈسٹری کو ایک نیا رخ دے سکتے ہیں: سید نور

بھارتی فلموں پر پابندی سے ملکی سینما گھروں کو درپیش مسائل کا حل ہم مختلف ممالک کیساتھ کو پروڈکشن کرکے پورا کرسکتے ہیں، فلمساز

کراچی: پاکستان و چین کے درمیان مشترکہ فلمسازی کرکے ہم اپنی فلم انڈسٹری کو ایک نیا رخ دے سکتے ہیں۔ ہم اپنی فلموں میں پاکستان و چین کی لازوال دوستی اور دیگر کہانیاں پیش کرکے چین میں 35ہزار سے زائد سینما سکرین حاصل کرسکتے ہیں۔ بھارتی فلموں پر پابندی سے ملکی سینما گھروں کو درپیش مسائل کا حل ہم مختلف ممالک کیساتھ کو پروڈکشن کرکے پورا کرسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چین کا دورہ کرکے احساس ہوا کہ ہمیں بھارتی فلموں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے ،

ان کیساتھ فلمسازی کرکے ہمیں ایک بڑا سرکٹ بھی مل جائیگا۔ چین کی فلمیں ڈب کرکے ہم انکی ثقافت کو اپنے لوگوں تک اور اپنی فلموں سے ملکی ثقافت کو چین میں متعارف کراسکتے ہیں۔چین میں اردو بولنے و سمجھنے والے بہت ہیں ، وہ پاکستانیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ مشترکہ فلمسازی کیساتھ دونوں ممالک کی لازوال دوستی کے حوالے سے سکرپٹ پر کام کررہا ہوں اس حوالے سے فوکس پی کے 16کی انٹر ٹینمنٹ کانفرنس میں وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے بھی گفتگو ہوئی جس میں ان کو اپنے چین کے دورے سے آگاہکیا۔ انہوں نے میری تجاویز پر عمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔