Cloud Front
fast-and-furious-8

بلاک بسٹر ایکشن فلم ’فاسٹ8‘ کا پہلا ٹیزر منظر عام پر

فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا تے نظر آئیں گے

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے۔ اسی سلسلے میں فاسٹ فیورئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی ’فاسٹ8‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار ایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اور لوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردار ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہونگے۔ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا تے نظر آئیں گے اور کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیز اور وِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔فلم ’فاسٹ 8‘ یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔