Cloud Front

برصغیر کے لیجنڈری فنکار دلیپ کمار کی طبعیت ناساز، ہسپتال داخل

خون کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں ، اہلیہ سائرہ بانو

ممبئی: برصغیر کے لیجنڈری فنکار دلیپ کمار کی طبعیت خراب ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ وہ بخار اور ٹانگ میں سوجن کا شکار ہیں۔ترانوے سالہ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ ان کے خون کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دلیپ کمار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے پیغام میں کہنا تھا کہ اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے ہمیشہ اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھا۔یاد رہے کہ 93 سالہ دلیپ کمار نے آخری بار 1998 میں فلم قلعہ میں اداکاری کی تھی۔ وہ گیارہ دسمبر کو چورانوے سال کے ہوجائیں گے۔