Cloud Front

ماہرہ اور شاہ رخ کی دلچسپ کیمسٹری، فلم ‘رئیس’ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ممبئی: بولی وڈ میں کنگ کے نام سے مقبول شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس کے ساتھ ہی فلم سے ماہرہ خان کے مناظر نکالے جانے کی خبریں بھی بے بنیاد ثابت ہوگئیں۔فلم ‘رئیس’ کے پہلے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بہت ہی اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔2 منٹ 37 سیکنڈز کے اس ٹریلر میں ماہرہ خان کو 24 سیکنڈز کے لیے پیش کیا گیا اور یہ کہنا کچھ غلط نہیں ہوگا کہ ماہرہ خان اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں،

ساتھ ہی شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی کافی دلچسپ نظر آئی۔اس فلم میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ کا کردار کر رہی ہیں، فلم میں نوازالدین صدیقی نے بھی پولیس افسر کا اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم میں سنی لیون کا آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا ہے۔راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘رئیس’ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔