Cloud Front
Mubasher Lucman

اگر مبشر لقمان کی سٹوری پر ایکشن لیا جاتا تو طیارہ حادثہ پیش ہی نہ آتا !‌

اے ٹی آر طیارے غیر محفوظ ،اعتراضات لگنے کے باوجود خریدا گیا،پی کے۔661 کے بلیڈ زائدالمعیاد تھے،مبشر لقمان نے پی آئی اے کا بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور: اے ٹی آر طیارے غیر محفوظ ہیں،پاکستان میں جیسی حالت ان طیاروں کی ہے کسی کو بھی حادثہ پیش آسکتا ہے،ان طیاروں کی خریداری سے پہلے سوالات اٹھ گئے تھے لیکن پی آئی اے نے ان اعتراضات کو نظر انداز کرکے خریدا تھا،آج تباہ ہونیوالے طیارے کے بلیڈ زائدالمعیاد تھے جو ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہے تھے۔
24نیوز کے پروگرام ”کھرا سچ“میں میزبان مبشر لقمان نے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں بارے انکشافات کرتے ہوئے حادثے کا ذمہ دار پی آئی اے ،ایوی ایشن اتھارٹی اور پائلٹس کو ٹھہرایا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اے ٹی آر طیارے غیر محفوظ ہیں جن کے بارے میں بہت پہلے ہی بتا دیا گیا تھا،ان طیاروں کی خریداری سے پہلے سوالات اٹھ گئے تھے لیکن پی آئی اے نے ان اعتراضات کو نظر انداز کرکے خریدا تھا،متعدد بار ان طیاروں کے انجن فیل بھی ہوئے ۔