Cloud Front
shireen mazari

خواجہ آصف کو معاف کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیریں مزاری

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو معاف کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،معافی تو وزیردفاع کو مجھ سے مانگی ہے ۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ عدالت نے خواجہ آصف کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا، خواجہ آصف نے عدالتوں کو مذاق سمجھا ہوا ہے جبکہ مجھے عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے خواتین کی توہین کی ہے اس لئے خواجہ آصف کو معاف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔شیریں مزاری نے کہاکہ معافی تو خواجہ آصف نے مجھ سے مانگنی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی کر رہی ہوں اس لئے خواجہ آصف نے گھٹیا الفاظ استعمال کرکے ہماری توہین کی ہے۔