Cloud Front
Rakesh Roshan

فلمسازراکیش روشن شاہ رخ خان پربرس پڑے

50 سال سے انڈسٹری میں ہوں لیکن کبھی بھی اپنی فلم کی ریلیزکی تاریخ کسی اور فلم کے ساتھ نہیں کی، راکیش روشن

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و فلمساز اور ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے والد راکیش روشن فلم ’’کابل‘‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کے ایک ساتھ نمائش کی تاریخوں کااعلان کرنے پر پھٹ پڑے ہیں۔بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان نے سلمان خان سے باکس آفس پرمقابلے سے کتراتے ہوئے اپنی فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش کی تاریخ کو آگیبڑھاتے ہوئے 25 جنوری کا اعلان کیا تھا لیکن اسی تاریخ پرہریتھک روشن کی فلم ’’کابل‘‘بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے بعد دونوں فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا امکان بڑھ گیا ہے۔

کنگ خان نے فلم ’’کابل‘‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی کوششیں بھی کیں جس کے باوجود راکیش روشن نے فلم کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکارکردیا تھا تاہم اب راکیش روشن اس معاملے پر برس پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’کابل‘‘ کے پروڈیوسر راکیش روشن کا کہنا تھا کہ میں 50 سال سے انڈسٹری میں ہوں اور میں نے کبھی بھی اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کسی اور فلم کے ساتھ نہیں کی ہے لیکن ہماری دی ہوئی تاریخ پر فلم ’’رئیس‘‘ کے پروڈیوسرز نے جان بوجھ کر اپنی فلم کی نمائش کا اعلان کیا ہے حالانکہ میں نے کرسمس 2018 کے موقع پر اپنی فلم ’’کرش 4‘‘ کی نمائش کرنے سے انکارکردیا ہے کیوں کہ اس دن شاہ رخ کی فلم آرہی ہے۔راکیش روشن نے کہا کہ اگر میں تصادم چاہتا تو اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان فلموں ’’بے فکرے‘‘اور ’’دنگل‘‘ کے ساتھ کرسکتا تھا لیکن میں نے فلم کی ریلیز کا اعلان جنوری میں کیا اورمجھے نہیں پتہ تھا کہ میں ریلیزڈیٹ کے کھیل میں بری طرح پھنس جاؤں گا تاہم فلم ’’کابل‘‘کی نمائش کا انحصار ڈسٹری بیوٹرزپرہے۔