Cloud Front
Sheikh Rasheed

سپریم کورٹ نے کمیشن بنانے کافیصلہ کیا تو وہ سرتسلیم خم کریں گے،شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ وہ کمیشن بنانے کی مخالفت کریں گے لیکن اگر عدالت عظمیٰ نے کمیشن بنانے کافیصلہ کیا تو وہ اس کے آگے سرتسلیم خم کریں گے،

جمعہ کے روز پانا ما کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سانپ کا ڈسا رسی سے بھی ڈرتا ہے ، اب تک جتنے بھی کمیشن بنے ہیں،عوامی توقعات پر پورا نہیں اترے ، انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر حملے کرنا حکمرانوں کی عادت ہے ، عدالتی بینچ سے استدعا کریں گے کہ آپ ہی فیصلہ سنائیں لیکن اگر کمیشن بنانے کا فیصلہ سنادیاگیاتو قبول کریں گے۔