Cloud Front
Rahul Gandhi

نوٹوں کی بندش بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا ہے، راہول گاندھی

نئی دہلی : بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ نوٹوں کی بندش بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی پورے ملک میں بھاشن دے سکتے ہیں مگر لوک سبھا میں بات کرنے سے اتنی گھبراہٹ اور ڈر کیوں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے بھارتی عوام کو کرنسی بحران کا سامنا ہے

جس کے باعث سینکڑوں افراد نوٹوں کی تبدیلی کے لئے لائنوں میں لگ کر اپنی جانیں گوا چکے ہیں ایک ماہ سے کرنسی بحران پر بات کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں مگر حکومت لوک سبھا میں نوٹوں کی بندش پر بات نہیں کر رہی۔ حکومت اس معاملے پر مباحثے سے بھاگ کیوں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی بندش بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا ہے۔ مودی پورے ملک میں عوام کو بھاشن دے رہا ہے مگر لوک سبھا میں آنے سے ڈرتا ہے ۔ اگر نوٹوں کی بندش میں کوئی مسئلہ نہیں تو بھارتی وزیراعظم مودی کو اتنی گھبراہٹ کیوں لاحق ہے