Cloud Front

جانی ڈیپ کے مقابلے میں بریڈ کوپر بڑے کماؤ پوت

لاس اینجلس : معاوضہ لینے میں چیمپئن جانی ڈیپ کماکر دینیمیں سب سے پیچھے رہ گئے۔ چند ڈالروں میں کام کرنیوالے بریڈ کوپر سب سے بڑے کماو پوت نکلے۔نام بڑے اور درشن چھوٹے جانی ڈیپ ، ول اسمتھ ، جارج کلونی کروڑوں ڈالر معاوضہ لیتے ہیں۔ سننے والے مرعوب بھی ہوتے ہیں لیکن ان کی فلموں کے کاروبار کا اگر جائزہ لیا جائے تو صورت حال انتہائی افسوس ناک نظر آتیہے۔

امریکی میگزین فاربز کی ایک رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ کو جتنا معاوضہ دیا جاتا ہے اس کے مقابلے میں ان کی فلموں ایک اعشاریہ آٹھفیصد ہی زیادہ بزنس کرپائی ہیں جبکہ ول اسمتھ کی فلمیں پانچ فیصد اور جارج کلونی کی فلمیں معاوضے کے مقابلے میں چھ اعشاریہ سات فیصد زیادہ کماسکی ہیں۔ان کے مقابلے میں سب سے کم معاوضہ لینے والے بریڈلے کووپر کی فلمیں معاوضے کے مقابلے میں بارہ گنا زیادہ کماکر دیتی ہیں۔