Cloud Front
Deepika_padukone

دپیکا پڈوکون ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون قرار

ممبئی: دپیکاپاڈوکون نے چار مرتبہ کی فاتح پریانکاچوپڑا کو شکست دے کر ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔پریانکا چوپڑا چار بار ایشیاء کی پرکشش خاتون منتخب ہوئی لیکن اس بار دپیکا پڈوکون نے یہ اعزاز ان سے چھین لیا اور ایشیاء4 کی پرکشش ترین خاتون بن گئیں ،

پرکشش خواتین فہرست ہرسال برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی میں چھپتی ہے۔اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہاکہ اس اعزازسے میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی لیکن پرکشش کا مطلب مختلف لوگوں کیلئے مختلف ہے ،میرے لیے یہ صرف جسمانی نہیں ، آپ کا اعتماد ، معصومیت اور خطرے کا سامنا بھی پرکشش ہے۔دپیکا کو دنیا بھر سے مداحوں کی آراء لینے کے بعد 2016ء4 کے ایڈیشن میں شامل کیاگیا۔فہرست میں پریانکا چوپڑا دوسرے اور اداکارہ نیہا شرما تیسرے نمبر پر آئیں۔ٹی وی اداکارہ دراشتی دھمی نے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقراررکھی اور چوتھے نمبرپر آئیں۔ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ اسی فہرست میں پانچویں نمبر پر آئیں۔