Cloud Front
PCB

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو منانے کیلئے پی سی بی کوشاں

لاہور: ویسٹ انڈین اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کیلیے پی سی بی کی بات چیت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری میں پی ایس ایل کے بعد بورڈ ان دونوں میں سے کسی ایک کی میزبانی کا خواہاں ہے جس کیلیے رابطے جاری ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیزسے سیریز کی پہلے بھی بات چیت چلی تھی مگر معاملات آگے نہ بڑھ سکے،ایک پی سی بی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں کسی بڑی ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے پْر امید ہیں۔