Cloud Front
Wada

ایک ہزار روسی ایتھلیٹس نے ڈوپنگ پروگرام سے فائدہ اٹھایا، واڈا کا انکشاف

یہ بات خطرناک ہے دس ہزار روسی ایتھلیٹس نے ریاستی سرپرستی میں ڈوپنگ میں ملوث یا مثبت ڈوپنگ کو چھپانے کے کے پروگرام سے استفادہ کیا، صدر کریگ ریڈی
روسی ایجنسی کی بحالی سے قبل ‘چند معاملات ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے، واڈا ڈائریکٹر جنرل
یہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا، اس رپورٹ کے بعد ڈوپنگ کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انٹرنیشنل اسکی فیڈریشن

مونٹریال: ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کی نئی رپورٹ میں روس کے ایک ہزار ایتھلیٹس نے ریاستی سرپرستی میں مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کو چھپانے کے لیے ترتیب دیے گئے پروگرام سے استفادہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واڈا کے صدر کریگ ریڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات خطرناک ہے کہ ‘دس ہزار روسی ایتھلیٹس نے ریاستی سرپرستی میں ڈوپنگ میں ملوث یا مثبت ڈوپنگ کو چھپانے کے کے پروگرام سے استفادہ کیا’۔واڈا کا کہنا ہے کہ روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو بحال کرنے کے لیے کام کو جاری رکھا جائے گا

جس کو ڈرگ ٹیسٹ کے بروقت انعقاد میں ناکامی پر گزشتہ سال معطل کردیا گیا تھا۔واڈا کے ڈائریکٹر جنرل اولیور نیگلی کا کہنا تھا کہ روسی ایجنسی کی بحالی سے قبل ‘چند معاملات ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے’۔دوسری جانب انٹرنیشنل اسکی فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘یہ فیصلہ کن کردار’ ادا کرے گا اور اس رپورٹ کے بعد ڈوپنگ کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس رپورٹ کو منظر عام پر لانے والے واڈا کے تفتیش کار میک لیرننے کہا کہ روس کی ریاستی سرپرستی میں ڈوپنگ پروگرام سے سوچی اولمپکس 2014 داغ دار ہوئیں جہاں میزبان ٹیم نے اسکینگ، سنوبورڈنگ اور فری اسٹائل اسکینگ میں میڈل جیتے تھے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن گیان فرانسو کیپر کا کہنا ہے کہ ‘تمام تنظیموں کے اگلے لائحہ عمل کے پیش نظر آئی او سی اور واڈا کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا’۔