Cloud Front

سندھ حکومت کا اورنج لائن منصوبے کا نام عبدالستار ایدھی سے منسوب کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کا نام مرحوم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کا نام تبدیل کر کے عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ منصوبے کا نام تبدیل اور منسوب کرنے کا اعلان وزیر ٹرانسپور ٹ جلد کریں گے ۔منصوبے کا نام تبدیل کرنے کی تقریب اورنگی ٹان میں ہو گی ، منصوبے کا نام چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر تبدیل کیا جا رہا ہے