Cloud Front
Turkey

ترکی، دہشتگردوں کیساتھ تعلق کے الزام میں 118اپوزیشن اراکین کو گرفتار کرلیا گیا

انقرہ : ترکی میں دہشتگردوں کے ساتھ تعلق کے الزام میں اپوزیشن پیپلز ڈیموکریٹک کے مجموعی طور پر118عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے استنبول اور انقرہ سمیت پانچ صوبوں اور اپوزیشن جماعت کے دفاتر میں انسداد دہشتگردی آپریشن کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 118عہدیداروں کو گرفتار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد پر کالعدم کرد ورکر پارٹی کیساتھ تعلق اور دہشتگردی کے لئے پراپیگنڈہ کرنے کے الزامات ہیں۔