Cloud Front

قومی وومن ٹیم کی ناقص کارکردگی، کوچ نے بورڈ کو رپورٹ پیش کر دی

کوچ نے بورڈ سے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی سے مشروط کرنے کی سفارش کردی

لاہور: خواتین ایشیاء ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 17 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کیساتھ سیریز میں بھی پاکستانی لڑکیاں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز چار ایک سے ہار گئی تھیں۔ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی نے پے در پے ناکامیوں پر پی سی بی کو سخت رپورٹ پیش کر دی ہے۔

باسط علی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پرفارمنس سے مشروط کرنے کی سفارش کی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل خواتین کرکٹرز 1 لاکھ 10 ہزار، بی کیٹیگری میں شامل خواتین 95 ہزار اور سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑی 25 ہزار روپے لے رہی ہیں۔اچھے معاوضوں کے باوجود وومن ٹیم کی پرفارمنس صفر ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ بعض سینئر کھلاڑی پاکستان کیلئے نہیں بلکہ پاکستان سے کھیل رہی ہیں۔