Cloud Front
Amir Khan boxer

باکسنگ کا عالمی چمپئن ساس بہو کے جھگڑے میں ناک آؤٹ ہو گیا

فریال کو غیر شرعی لباس پر ٹوکا تھا، عامر کے والدین کا جواب، والدہ خاندان کی بے عزتی پر آبدیدہ ہو گئیں
فریال ہماری فیملی کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتی تھی کہتی تھی ہم پینڈو لوگ ہیں ، تشدد کیا ہے تو میڈیکل طورپر ثابت کرے ، والدہ /والد

لندن: فریال مخدوم کے الزامات پر عامر خان کے والدین نے بھی زبان کھول دی۔ عامر کے والدین کا کہنا ہے فریال کو غیر شرعی لباس پر ٹوکا تھا تشدد کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ جو بیٹا اچھی باتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتا تھا اسے آج یہ دن بھی دیکھنے کو ملے۔ عامر کی والدہ خاندان کی بے عزتی پر آبدیدہ ہو گئیں۔کہتی ہیں عامر نے والدین کے لیے نیا گھر خرید کر دیا تو فریال نے اس کو بھی ایشو بنا لیا۔

عامر کے والد کہتے ہیں میڈیا کو دیا گیا فریال کا بیان سستی شہرت حاصل کرنے کی کشش ہے۔ عامر کی والدہ کامزید کہنا تھا کہ فریال کو ایک بار لباس کے حوالے سے ٹوکا تھا کہ بیٹا ایسا لباس نہ پہنا کرو سر پر دوپٹہ لے لیا کرو اس نے توجہ نہیں دی تو ہم نے دوبارہ کہنا ہی چھوڑ دیا کیونکہ یہ ہمارے بیٹے کا کام تھا ہم نے بیٹے سے بھی گلہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ فریال ہماری فیملی کے ساتھ نہیں بیٹھتی تھی خاندان میں کوئی فنکشن ہو یا غمی خوشی کا موقع ہو تو فریال ہمارے خاندان کے ساتھ بیٹھنا گوارہ نہیں کرتی تھی کہتی تھی

ہم ’’ پینڈو‘ لوگ ہیں ہماری غلطی یہ تھی کہ ہم نے اپنے بیٹے کو پڑھا بڑھا کرکے فریال کے حوالے کردیا اس وقت ہم پینڈو نہیں تھے عامر کے والد کا کہنا تھا کہ اگر فریال پر تشدد کیا گیا ہے تو وہ اس کے ثبوت پیش کرے اگر وہ پولیس سے ڈرتی ہے تو ہسپتال سے میڈیکل کے ذریعے تو ثابت کرسکتی ہے اس کے تمام الزامات جھوٹے ہیں