Cloud Front
Mickey Arthur

مکی آرتھر یاسر شاہ کی فٹنس کیلئے پرامید

یاسر کو ٹیم ہوٹل میں دیکھا تھا جہاں وہ مجھے بالکل ٹھیک نظر آ رہے تھے۔ یہ بہت اچھا ہے، ہم نہیں چاہیں گے آسٹریلین عوام کو ایک بہترین لیگ اسپنر کی باؤلنگ دیکھنے سے محروم کر دیں، ہیڈ کوچ

برسبین : پاکستان کے کوچ مکی آرتھر کو امید ہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف دورے کے واحد پریکٹس میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔پاکستان کے کپتان مکی آرتھر نے کہا کہ میں یاسر کو ٹیم ہوٹل میں دیکھا تھا جہاں وہ مجھے بالکل ٹھیک نظر آ رہے تھے۔

یہ بہت اچھا ہے کہ کیونکہ ہم نہیں چاہیں گے آسٹریلین عوام کو ایک بہترین لیگ اسپنر کی باؤلنگ دیکھنے سے محروم کر دیں اور یقیناً وہ ہماری باؤلنگ کی منصوبہ بندی کا اہم حصہ ہے۔پاکستان آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر کبھی بھی ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار نہیں کیا اور آنے والی سیریز میں انہیں تاریخ رقم کرنے کیلئے حریف ٹیم کو دو میچوں میں ہرانے کی صلاحیت پیدا کرنا ہو گی۔ماضی میں آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کرنے والے مکی آرتھر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم سیریز میں بہتر بیٹنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی جہاں نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی کے سبب مہمان ٹیم کو 30 سال میں پہلی مرتبہ کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے ساتھ ساتھ 2۔0 کی کلین سوئپ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔