Cloud Front
Panama Papers

پاناما لیکس تحریک گلی گلی جائے گا….!

پانامہ لیکس کا مقدمہ ملک کے گلی گلی عوام کے سامنے رکھاجائے گا۔ تحریک انصاف

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور اعجاز چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی آر طیارہ حادثے میں متعلقہ وزیر کے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے تمام مقدمہ عدالت کے سامنے رکھ دیا ہے اوراب یہ مقدمہ ملک بھر میں گلی گلی کریہ کریہ عوام کے سامنے رکھاجائے گا۔ اس سلسلے میں حکمت علمی طے کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے پنی جماعیت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور پانامہ لیکس کے مقدمہ کے حوالے سے تمام صورتحال لے کر عوام کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اے ٹی آر طیارہ حادثے کا معاملہ لے کر پی ٹی آئیکے چیئرمین اعظم سہگل نے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن باپ صرف ان کے استفعیٰ تک نہیں ہے ان کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن کے متعلقہ وزیر کوبھی استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70برسوں میں طیاروں اور ٹرینوں کے کئی حادثات رونما ہوئے ان حادثات میں کبھی کسی زمہ دار پر حادثات کی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی اور نہ ہی ان حادثات کے ذمہ داروں کو سزائیں دی گئیں

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آءئی اعظم سہگل کے استعفیٰ دینے کے اقدام کو سراہنے سے صرف بات ختم نہیں ہوجاتی انہوں نے کہا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کی کئی مرتبہ مرمت کی گئی جو پرواز کے لئے فٹ ہی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات میں روایتی انداز اختیار نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے غائب ہیں جو کبھی کبھار سامنے آئے ہیں اور وہ صرف سیاسی گفتگو کرتے نظر آتے ہیں انہو ں نے بھی کسی ترین حادثہ کے ذمہ دار کو سزائیں دی اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین کیا