Cloud Front
India Theaters Anthem

بھارت: ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے پر 12 افراد گرفتار

‘ہمیں حملے کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ،کسی قسم کی تحقیقات نہیں کی جارہیں، انسپکٹر آف پولیس

نئی دہلی : بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرووانانتھا پورم میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہیں جب گذشہ ماہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ملک میں ہونے والی ہر فلم کی نمائش سے قبل قومی پرچم کی تصویر کے ساتھ ترانہ ضرور چلایا جائے، اس موقع پر حاضرین کے لیے بھی کھڑا ہونا لازمی قرار دیا گیا،

جس کا مقصد جذبہ حب الوطنی کو جگانا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق تھرووانانتھا پورم کے انسپکٹر آف پولیس انیل کمار نے بتایا کہ فلم فیسٹیول کے موقع پر 2 مختلف واقعات میں ترانے کے لیے کھڑا نہ ہونے پر 12 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنھیں بعدازاں ضمانت پر رہائی مل گئی۔انیل کمار کے مطابق کیرالہ میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے رضاکاروں نے پولیس کو شکایت کی تھی کہ 12 افراد نے متعدد درخواستوں کے باوجود بھی کھڑا ہونے سے انکار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 12 میں سے 6 افراد پر کھڑا نہ ہونے پر تشدد کیا گیا، تاہم حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔