Cloud Front
Mahira Khan

فلم رئیس کی تشہیر کیلیے ماہرہ بھارت نہیں آئینگی، شاہ رخ

حالات معمول پر آنے تک کسی پاکستانی فنکارکو فلم میں کاسٹ نہیں کریں گے، شاہ رخ کی ہندوانتہا پسند رہنما کو یقین دہانی

ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بھارتی انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ماہرہ خان فلم کی تشہیر کے لیے بھارت نہیں آئینگی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی نے دونوں ممالک کے فنکاروں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی پاکستانی فنکاروں کو نہ صرف بھارتی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ بہت سی بھارتی فلموں کی نمائش بھی روک دی گئی

تاہم گزشتہ دنوں شاہ رخ خان کی فلم رئیس کا ٹریلر جاری ہوا جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں۔بھارتی انتہا پسند جماعت کے سربراہ راج ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ماہرہ خان فلم کی تشہیر کے لیے بھارت نہیں آئینگی اور اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ فلم رئیس کے بعد سرحد پار سے وہ کسی بھی اداکار کو فلم میں اس وقت تک کاسٹ نہیں کریں گے جب تک دونوں ممالک کے حالات نارمل نہیں ہوجاتے۔واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ماہرہ خان شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار نبھارہی ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور عبد الاحد آصف بھی شامل ہیں۔