Cloud Front
Sindh Court

سندھ ہائیکورٹ نے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی پالیسی طلب کرلی

وفاق کو 13 جنوری تک جواب داخل کرانے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سیمتعلقدرخواست پر وفاق ، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی پالیسی طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سیمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاق ، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی پالیسی طلب کرلی اور وفاق کو 13 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ بلاول بھٹو کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق میری جان کو خطرہ ہے ، بْلٹ پروف ، سیاہ شیشوں والی گاڑی بھی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے