Cloud Front
Maleeha Lodhi

عالمی طاقتیں قیام امن کیلئے اپنا کردارادا کریں، ملیحہ لودھی

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ، بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر مذاکرات کے لئے تیا ر ہیں ،انٹرویو

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کے حل کے لئے کثیر ملکی سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں جاری تنازعات کے حل کے لیے عالمی طاقتوں کو اپنے مفادات ایک طرف رکھ کر قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر 2طرفہ بات چیت کی خواہش رکھتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود تمام متحارب گروہوں کے مابین بات چیت ہی وہاں قیام امن کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔