Cloud Front
fog

پنجاب پھر دھند کی لپیٹ میں ، مختلف شہروں میں حد نگاہ صفر

نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ، موٹر وے پولیس کی شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے جما رکھے ہیں ، لاہور ، شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک موٹر وے بند رہی ، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند نے پھر سب کچھ دھندلا دیا۔ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ، ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد جب کہ ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد تک بند رہی ، نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کا برا حال رہا ، پتوکی ، اوکاڑہ ، میاں چنوں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں حد نگاہ صفر رہی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ دھند کی وجہ سے لاہور ائرپورٹ پر کئی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں ، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر بھی یہی صورتحال دیکھنے میں آئی۔