Cloud Front

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس: مرکزی ملزم عبدالرحمن عرف بھولا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012میں پیش آنے والے بلدیہ فیکٹری سانحے کے مرکزی عبدالرحمان عرف بھولا کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 19دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔یادرہے رحمان بھولا کو انٹرپول کے ذریعے بنکاک سے گرفتار کر کے گزشتہ روز پاکستان لایا گیا تھا جسے آج عدالت کی منظوری کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے لہذا اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے جسے عدالت نے منظور کر تے ہوئے جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔عدالت احکاما ت پر ایف آئی اے نے ملزم کی کسٹڈی پولیس کے حوالے کر دی ۔